ایک انٹرنیٹ سکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک فائدے مند وائرس کے ذریعے 10 ہزار سے زائد انٹرنیٹ روٹرز کو سائبر حملوں سے محفوظ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سیمنٹیک کا کہنا ہے کہ ان کا ’وائی فاچ‘ پروگرام راوٹرز میں غلطیوں کو سدھار رہا ہے ،لوگوں کے ڈیٹا یا معلومات حاصل کرنے کے لیے مجرم ان کے زیرِ استعمال راوٹرز کونشانہ بنایا رہے ہیں،سیمنٹیک نے جن آلات پر اپنی ’ویکسین‘ لگائی ہے ان کا غلط استعمال اب تک نہیں کیا گیا ہے۔سیمنٹیک نے ایک بلاگ میں لکھا کہ جب وائی فاچ ایک کمزور راوٹر کو ٹھیک کرتا ہے تو وہ اس سے
اس سے جڑے ہوئے دیگر آلات کے سافٹ ویئر کو بھی اپڈیٹ کردیتا ہے جس کے بعد وہ سائبر حملوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
وائی فاچ 2014 میں دریافت کیا گیا تھا اور تب سے وہ انٹرنیٹ پر کمزور سافٹ ویئر اور روٹس ڈھونڈ رہا ہے۔اس کے علاوہ سیمنٹیک نے کہا ہے کہ وائی فاچ ان آلات کو بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے جو مضر سافٹ ویئر سے متاثر ہوتے ہیں۔ وہ ان آلات کو باقاعدگی سے ری بوٹ کرتا ہے اور ان میں موجود میل ویئر کو ختم کر کے انھیں صاف کرتا ہے۔یہ سافٹ ویئر راوٹر کے مالک کے لیے اپنے پاس ورڈ بدلنے اور آلات کو کنٹرول کرنے والے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنے کا پیغام بھی چھوڑتا ہے۔